جھاؤ: منشیات کے اڈے پر چھاپہ، ایک شخص گرفتار

149

جھاؤ سے گرفتار ہونے والے منشیات فروش کے خلاف تھانے میں ایف آئی آر درج

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے علاقے جھاؤ میں ڈپٹی کمشنر آواران کے حکم پر لیویز نے منشیات کے اڈے پر چھاپہ مار کر منشیات فروش کو گرفتار کرکے منشیات برآمد کرلی۔

تفصیلات کے مطابق جھاؤ میں منشیات کے اڈے پر لیویز فورس نے چھاپے میں منشیات فروش نزیر احمد ولد غلام رسول کو گرفتار کرکے اڈے سے منشیات برآمد کرنے کے بعد تحصیل تھانہ جھاؤ میں ملزم کے خلاف ایف آئی آر درج کردی۔

یادرہے اس سے قبل بھی جھاؤ میں مبینہ منشیات فروش عبدالغفور کو گرفتار کرکے اُس کے خلاف کاروائی کی گئی تھی، عبدالغفور تاحال لیویز کی تحویل میں ہے ۔

واضح رہے جھاؤ میں بڑتے ہوئے منشیات کے کاروبار کی روک تھام اور اس سے ہونے والے نوجوان نسل کی بربادی کے خلاف گزشتہ روز جھاؤ کے مکینوں کی جانب سے جھاؤ پریس کلب کے سامنے احتجاج کیا گیا اور حکام سے منشیات فرشوں کے خلاف سخت کاروائی کرنے کی اپیل کی گئی۔