تمپ میں ہونے والے بم حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں ۔ بی آراے

104

بلوچ ریپبلکن آرمی کے ترجمان سرباز بلوچ نے نامعلوم مقام سے میڈیا کو جاری کردہ اپنے ایک بیان میں آج تمپ میں ہونے والے بم دھماکے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے سرمچاروں نے کیچ کے علاقے تمپ میں پاکستانی آرمی کے کانوائے میں شامل ایک ٹرک کو ریموٹ کنٹرول بم سے نشانہ بنایا۔ جس کے نتیجے میں تین اہلکار ہلاک اور ٹرک میں سوار دیگر تمام اہلکار زخمی ہوگئے، جبکہ ٹرک دھماکے کی زد میں آکر مکمل طور پر ناکارہ ہوگیا۔

بلوچ ریپبلکن آرمی کے ترجمان کا کہنا تھا کہ مزکورہ کانوائے تمپ میں نئی تعمیر ہونے والے چھاؤنی کی طرف جا رہا تھا۔

سرباز بلوچ نے مزید کہا کہ ہماری کاروائیاں آزاد و خودمختار بلوچ ریاست کے قیام تک جاری رہیں گے۔