تمپ میں فورسز پر حملہ، جانی نقصانات کی اطلاع

119

تمپ میں پاکستانی فورسز پر حملہ، متعدد ہلاکتوں کی اطلاعات

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ضلع کیچ کے علاقے تمپ میں نامعلوم مسلح افراد کی جانب سے فورسز پر حملہ کیا گیا، جس کے نتیجے میں فورسز کو جانی و مالی نقصانات کا سامنا۔

تفصیلات کے مطابق آج تمپ کے علاقے کلگ میں فورسز کے اہلکاروں کو نامعلوم مسلح افراد نے آتش گیر اسلحہ سے اس وقت نشانہ بنایا جب وہ پانی بھرنے کیلئے گئے تھے، تاہم فورسز کی جانب سے اس حملے کی صدیق یا تردید ابھی تک نہیں ہوئی ہے۔

واضح رہے گذشتہ روز تمپ ہی کے علاقے میں فورسز کی گاڑی کو ریموٹ کنٹرول بم سے نشانہ بنایا گیا تھا جس کی ذمہ داری بلوچ آزادی پسند مسلح تنظیم بلوچ ریپبلکن آرمی نے قبول کی تھی۔ تاہم آج ہونے والے حملے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔