تفتان میں دکاندار اور مسافر ایف سی کے غیر مناسب رویے سے پریشان ۔
دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے علاقے تفتان میں دکاندار اور دیگر کاروبار کرنے والے لوگوں نے ایف سی اہلکاروں کی آئے روز بدمعاشی اور غیر مناسب رویے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایف سی اہلکار بلاوجہ سڑک کنارے گاڑیوں کو نقصان دے کر علاقے کی لوگوں کی معاشی قتل عام کررہے ہیں ۔
تفتان کے رہائشیوں نے کہا کہ اب ایف سی اہلکاروں کی بدمعاشی ناقابل برداشت ہوچکی ہے ۔
تفتان کے رہائشی عبدالغنی محمد حسنی نے بتایا کہ ایف سی اہلکاروں نے تفتان میں مزدوری کرنے والوں کا جینا حرام کردیا ۔
انہوں نے بتایا کہ دیہاڑی کرنے والے پورا دن محنت مزودری کرکے پانچ سو کماتے ہیں اور ایف سی اہلکار آکر ان سے ان ہی پیسوں کو چھین لیتے ہیں ۔
ایک اور شہری حاجی محمد اشرف شیر زئی نے بتایا کہ ایف سی اہکار عام غریبوں سے ان کے بچوں کا روزی روٹی چھین لیتے ہیں جبکہ بڑے بڑے منشیات کے قافلے باقاعدہ ایف سی کے اعلیٰ ذمہ داروں کو بھاری رقم دے کر باآسانی اور حفاظت کے ساتھ ایران تک جاتے ہیں ۔
واضح رہے تفتان میں ہزاروں لوگوں کا روزگار بارڈر سے مسنلک ہے ۔
تفتان کے دکاندار میر جان نے بتایا کہ اس طرف ہمیں ایف سی اہلکار لوٹتے ہیں جبکہ دوسری طرف ایرانی فورسز ہمیں گولیوں سے رونتے ہیں ۔