تربت : کلاتک سے فورسز کے ہاتھوں 3 افراد گرفتار

267
File Photo

بلوچستان کے علاقے تربت میں فورسز کا سرچ آپریشن، دوران تلاشی تین افراد گرفتار ۔

دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق کلاتک کے علاقے سورگ میں فورسز نے سرچ آپریشن کرتے ہوئے تین افراد کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پہ منتقل کر دیا ۔

گرفتاری کے بعد لاپتہ ہونے والے افراد کی شناخت دلاور ولد پیر محمد ،نواب ولد نذیر اور جعفر ولد اللہ بخش کے نام سے ہوئی ۔

واضح رہے کہ چند روز قبل تربت میں ہونے والے ایک اجلاس میں تربت و مکران کے مختلف علاقوں میں بڑے پیمانے کی آپریشن کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا ۔