بی آر اے کا شہید نثار و شہید ماجد کےلئے “دستار وطن ” خطاب کا اعلان

344

بلوچ ریپبلکن آرمی کے ترجمان سرباز بلوچ نے میڈیا کو جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ شہید نثار بلوچ اور شہید ماجد بلوچ کو سرزمین کیلئے بے مثال جدوجہد و قربانی پر بی آر اے خراج تحسین پیش کرتی ہے اور پارٹی شہید سنگتوں کے عالیٰ کارکردگی پر انہیں داستار وطن کا خطاب دیتی ہے۔

سرباز بلوچ نے کہا ہے کہ شہید نثار عرف ناخو حیر مکران میں تنظیم کے ابتدائی سنگتوں میں تھا اور انھوں نے تمام مشکل حالات میں بھی تنظیم کو فعال بنانے کیلئے بے مثال کردار ادا کیا۔ شہید ناخو حیر گذشتہ دس سال سے تنظیم کے مکران ریجن کے پالیسی ساز ادارے کا حصہ تھے اور حال میں ان کی احسن خدمات کو دیکھ کر ان کی زمہ داریوں میں اضافہ کیا گیا تھا۔ شہید نثار کی بلوچ سرزمین کیلئے مخلصانہ جدوجہد اور محبت ہمیشہ یاد رہے گی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ شہید ماجد بلوچ گزشتہ چھ سالوں سے بی آر اے کے پلیٹ فارم سے قومی آزادی کی جنگ میں مصروف عمل تھے انھوں نے سالہ سال پہاڑوں کو اپنا مکسن بنایا شہید ماجد نے دشمن کے خلاف کئی اہم جنگوں میں حصہ لیا شہید ماجد کو ان کی بہادری و ایمانداری پر مند ریجن کا سیکنڈ کمان نامزد کیا گیا تھا جہان تنظیم کے جنگی مہارت کو فحال بنانے میں انھوں نے ایک بڑی کامیابی حاصل کرلی تھی۔

سرباز بلوچ نے کہا ہی کہ بی آر اے شہید نثار اور شہید ماجد اپنے رشتے داروں سے ملنے چابہار میں مقیم تھے جہاں ایم آئی کے بھیجے گئے کارندوں نے انہیں شہید کردیا۔ مگر قاتلوں کی نشاندہی ہوگئی ہے جنہیں نشان عبرت بنائے جائے گا۔
انھونے مزید کہا ہے شہید نثار اور شہید ماجد کو ان کے لازوال جدوجہد اور قربانی پر تنظیم انہیں دستار وطن کا خطاب دیتی ہے۔