بلوچستان کے حقیقی سیاسی کردار کو مسخ کرنے کی کوشش کی گئی – نیشنل پارٹی

83

 نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر سینیٹر حاصل خان بزنجو نے  کہا کہ حالیہ انتخابات انتخابی تاریخ کے سیاہ ترین باب میں شمار ہوتے ہیں ۔

ایک منصوبے اور سوچے سمجھے انداز میں جمہوری اداروں کو کمزور کرنے کیلئے گھناؤنا کھیل کھیلا گیا ،موجودہ حکومت کی غلط پالیسیوں کے نتیجے میں ملک شدید معاشی بحران میں مبتلا ہوگیا ہے ،ترقی وخوشحالی بہت دور کی بات ہے زندگی گزارنا نا ممکن ہوتی جارہی ہیں،گیس بجلی کی نرخوں میں اضافہ اور ڈالر کی ہاتھوں روپے کی بے حرمتی کے بعد مہنگائی کے نئے طوفان نے عوام کو گھیر لیا ہے ،جس میں زندگی گزارنا مشکل بنادیا ہے ۔

انہوں نے کہاکہ بلوچستان میں مسلم لیگ کیخلاف سازش کرکے اس کے جگہ ایک نئی پارٹی بنائی گئی اور اس نوزائیدہ پارٹی کو راتوں رات بھاری مینڈیٹ دیا گیا ۔

انہوں نے کہاکہ یہ سب حادثات نہیں ہیں یہ سب کچھ بلوچستان کی جمہوری وقوم پرست سیاست اور جمہوریت کے ساتھ بلوچستان کے عوام کی کمیٹنٹ کو نقصان پہنچانے کیلئے کیا گیا۔

بلوچستان میں سیاسی وشعوری سیاست کی جگہ غیر سیاسی کلچر کو پروان چڑھانے کی کوشش کی جارہی ہیں ،بلوچستان کے حقیقی سیاسی وجمہوری کردار کو مسخ کرنے کی کوشش کی گئی ۔

انہوں نے کہاکہ پارٹی کو پنجاب اور پاکستان  بھر میں مزید پھیلانے کی ضرورت ہے ،نیشنل پارٹی پنجاب نے کم مدت میں اچھا کام کیاہے ،عوام کو مزید منظم وفعال بنانے کی ضرورت ہے ۔