بلوچستان : مشکے سے فورسز کے ہاتھوں لاپتہ شخص کی لاش برآمد

244

مشکے سے دس دن قبل فورسز کے ہاتھوں لاپتہ ہونے والے شخص کی لاش برآمد ۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے علاقے مشکے سے دس روز قبل دوران آپریشن فورسز کے ہاتھوں گرفتاری کے بعد لاپتہ ہونے والے شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے ۔

پاکستانی فورسز کے ہاتھوں گرفتاری کے لاپتہ اور بعد میں دوران حراست قتل ہونے والے شخص کی شناخت موسی ولد لال محمد کے نام سے ہوئی جو مشکے کے علاقے نوکجو کا رہائشی ہے.