بلوچستان: خضدار سے لاپتہ شخص بازیاب

157

پاکستانی فورسز کے ہاتھوں لاپتہ ہونے والا شخص خضدار سے بازیاب ۔

دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق 13 مارچ 2018 کو  کراچی لیمارکیٹ الجمیل ہوٹل سے پیراندر زیارت کے رہائشی عبدالرزاق ولد حسن کو پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے گرفتار کرکے لاپتہ کردیا تھا۔

کئی ماہ سے لاپتہ ہونے والا عبدالرزاق  گذشتہ روز بلوچستان کے علاقے  خضدار سے بازیاب ہوکر اپنے گھر پہنچ گئے ۔