بلوچستان:وکلاء کا ساتویں روز بھی احتجاج جاری

90

اسسٹنٹ کمشنراور وکلاء کے درمیان تنازعہ برقرار بلوچستان بھر میں وکلاء کا عدالتی کاروائیوں سے مکمل بائیکاٹ

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق کوئٹہ میں وکلاء اور اسسٹنٹ کمشنر کے درمیان تنازعہ برقرار بلوچستان بھر میں وکلاء کا عدالتی کاروائی سے مکمل بائیکاٹ آج ساتویں روز بھی جاری رہا ۔-

تفصیلات کے مطابق وکلاء اعلٰی و ماتحت عدالتوں میں پیش نہیں ہوئے اہم پیشیاں اور مقدمات التواء کا شکاررہی وکلاء کی عدالتی کارروائیوں سے بائیکاٹ کے باعث سائلین کو مشکلات کا سامناکرنا پڑا،جبکہ وکلاء رہنماؤں نے مطالبہ کیا کہ جب تک مطالبات تسلیم نہیں کئے جاتے عدالتی بائیکاٹ جاری رہیگا۔

یاد رہے اسسٹنٹ کمشنر سٹی اور وکلاء میں جھگڑے کے نتیجے میں اسسٹنٹ کمشنر سٹی کا وکلاء پر تشدد اور گرفتاریوں کے خلاف گزشتہ ایک ہفتے سے وکلاء احتجاج پر ہیں۔

عوام کی شکایت ہے کہ وکلاء کی آئے روزہڑتالوں کے باعث کوئٹہ کی 28 عدالتوں میں درجنوں مقدمات التوا ءکا شکار ہوگئے ہیں ۔

تاہم وکلاء رہنماؤں کا کہنا تھا کے اسسٹنٹ کمشنر کی معطلی اور وکلاء کے خلاف مقدمات ختم کرنے تک احتجاج اور عدالتی بائیکاٹ جاری رہیگی۔