عسکری ادارے کی گاڑیاں سی پیک سے منسلک ایک روڈ پر کام کررہے تھے – سرباز بلوچ
بلوچ ریپبلکن آرمی کے ترجمان سرباز نے میڈیا میں جاری کردہ اپنے بیان میں کیچ حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ سرمچاروں نے کیچ کے علاقے تمپ میں آزیان کے مقام پر فوجی ادارے ایف ڈبلیو او کے تین ڈمپر گاڑیوں کو نظر آتش کردیا ہے، عسکری ادارے کی گاڑیاں سی پیک سے منسلک ایک روڈ پر کام کررہے تھے۔
انہوں نے کہا کہ بی آر اے کے ساتھیوں نے گاڑیوں کو جلا کر ڈرائیوروں کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر سلامت چھوڑ دیا ہے مگر ہم تمام اقوام کو خبردار کرتے ہیں کہ وہ فوجی اداروں یا ایسے کسی بھی منصوبے پر کام کرنے سے گریز کریں جو بلوچ قومی مفادات کے خلاف ہے یا ان پر بلوچ مزاحمت کاروں نے پابندیاں عائد کی ہوئی ہیں بصورت دیگر دوبارہ ایسے کسی بھی کاروائی میں ڈرائیوروں یا ٹھیکیداروں کو معاف نہیں کیا جائے گا پھر چاہے وہ بلوچ ہو کہ کسی بھی قوم سے تعلق رکھتے ہو وہ اپنی جانی و مالی نقصانات کے ذمہ دار خود ہونگے۔
سرباز بلوچ نے کہا کہ بی آر اے کی کاروائیاں سرزمین کی مکمل آزادی تک جاری رہیں گے۔