افغان طالبان نے امن مذاکرات کے لئے اپنے پانچ رکنی کمیٹی کا باقاعدہ اعلان کردیا ۔
دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق گوانتنامو سے رہا ہونے والے پانچ رہنماوں کو مشاورت کے بعد طالبان نے افغانستان میں امن مذاکرات کےلئے منتخب کرلیا ۔
مذاکراتی کمیٹی میں ملا فضل محمد مظلوم، ملا خیر اللہ خیرخواہ ، ملا نور اللہ نوری، ملا عبدالحق اور مولوی محمد نبی عمری شامل ہیں ۔
طالبان زرائع کے مطابق قطر میں موجود پانچ رکنی کمیٹی امریکہ سے براہ راست مذاکرات کا اختیار رکھتا ہے ، تاہم زرائع کے مطابق ضرورت پڑنے پر کمیٹی میں رد و بدل بھی کیا جائے گا ۔