افغانستان : کندھار میں امریکی جنگی طیاروں کی بمباری سے 46 افراد ہلاک

240

افغانستان میں امریکی جنگی طیاروں کی بمباری سے 46 شدت پسند ہلاک ۔

دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق افغانستان کے جنوبی صوبے کندھار کے ضلع شاہ ولی کوٹ میں طالبان شدت پسندوں کے ٹھکانے پر امریکی جنگی طیاروں کی بمباری سے 46 سے زائد طالبان ہلاک ہوگئے ہیں ۔

صوبائی پولیس کے میڈیا زرائع کے مطابق امریکی طیاروں نے شاولیکوٹ میں خفیہ معلومات کی بنیاد پر ایک زیر زمین ٹھکانے کو نشانہ بنایا جہاں پہ طالبان کا مشاورتی اجلاس جاری تھا ۔

تاہم طالبان کی جانب سے اس حملے کے متعلق کوئی بیان تاحال جاری نہیں ہوا ہے ۔