افغانستان : فوجی ہیلی کاپٹر واقعے میں 13 فوجی ہلاک

109

افغانستان میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہونے کے واقعے میں ہلاکتیں13 ہوگئیں

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق افغانستان میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہونے سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 13 ہوگئی ہیں۔

تفصیلا ت کے مطابق افغانستان کے صوبے بلخ میں پیش آنے والے اس حادثے میں اب تک تیرا افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوچکی ہیں ۔

ذرائع کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والا ہیلی کاپٹر مالدون کمپنی کا تھا جس میں دھماکہ خیز مواد منتقل کیا جا رہا تھا ، تاہم حادثہ تکنیکی خرابی کے باعث پیش آیا۔

مقام میڈیا کے مطابق ہیلی کاپٹر میں گیارہ افغان سیکورٹی اہلکاروں سمیت تین غیر ملکی بھی سوار تھے ۔

.افغان سیکیورٹی ذرائع کے مطابق حادثے میں صرف ایک یوکرینی پائلٹ محفوظ رہا