افغانستان : جنرل رازق اور گورنر قندھار کی جانبحق ہونے کی غیر مصدقہ اطلاعات

1240

قندھار پولیس کے سربراہ جنرل عبدالرازق اور قندھار کے گورنر کی جاںبحق ہونے کی غیر مصدقہ اطلاعات

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق افغانستان کے سب سے طاقتور سمجھے جانے والے جنرل کوگورنر سمیت قتل کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق قندھار کے گورنر ہاؤس میں ہونے والے اعلیٰ امریکی حکام سے ملاقات کے دوران فائرنگ کی آواز سنی گئی  ، جس کے بعد یہ خبریں آنی لگی کہ فائرنگ سے قندھار پولیس چیف جنرل عبدالرازق اور قندھار کے گورنر شدید زخمی ہوگئے ہیں۔

مقای میڈیا کے مطابق شدید زخمی ہونے والے جنرل رازق زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے ہیں ،
واقعے میں قندھار گورنر کے بھی جاںبحق ہونے کی اطلاعات ہیں۔

تاہم ابھی تک اس واقعے کی تصدیق سرکاری ذرائع سے نہیں ہوسکی ہے۔