اسلام اور پاکستان ۔ سنگت بابل بلوچ

838

اسلام اور پاکستان

تحریر۔ سنگت بابل بلوچ

دی بلوچستان پوسٹ

جب کچھ نہ تھا تو خدا تھا، خدا نے چاہا تو انسان بنایا انسان کے رہن سہن کےلیے دنیا بنایا اور دنیا میں انسان کی ضرورتوں کو مدِنظر رکھتے ہوئے قدرت نے دنیا میں کئی اور مخلوقات پیدا کیئے۔ کیونکہ قدرت کی تمام تخلیقات میں سے انسان سب سے بہترین تخلیق ہے قدرت نے انسان کو زمین پر اپنا نائب قرار دیا۔

لیکن انسان خود کو نہ پہچان سکا اور خود میں حیوانوں میں تمیز نہ کرسکا تو قدرت نے انہی میں سے وقتاً فوقتاً اپنے برگزیدہ بندے پیدا کیئے تاکہ انسان کو اس کا اصل مقام و مقصد بتائے۔ ان برگزیدہ ہستیوں میں سے ایک محمدﷺ ہیں جو آخری نبی ہیں۔

محمدﷺ نے انسانوں کو ایک ایسا نظام دیا جو انسان کو انسانیت کے اعلیٰ مقام پر فائز کردی۔ اس نظام کو اسلام کہتے ہیں۔ اسلام امن اور سلامتی کے ساتھ انسان کو اپنے اصل سے واقف کرواتا ہے۔

اب دیکھتے ہیں کہ اسلام کیا کہتا ہے۔ اور پاکستانی نظام کیا کرتا ہے۔
1)اسلام کہتا ہے کسی کو تکلیف مت پہنچاؤ۔ پاکستانی نظام میں جو آپ کو نہیں مانتا اس کو اٹھا کر لاپتہ کرکے اس کی پوری خاندان کو تکلیف پہنچاؤ۔
2)اسلام کہتا ہے کسی کے ساتھ ناانصافی مت کرو۔ پاکستانی نظام میں کوئی انصاف مانگے تو اسے ہمیشہ کےلیے خاموش کردو یا قتل کرو۔
3)اسلام کہتا ہے کسی کا حق مت چھینو۔ پاکستانی نظام میں حق مانگنے والا قتل کیا جاتا ہے۔
4)اسلام کہتا ہے کسی کو غلام مت بناؤ، پاکستانی نظام میں غلامی سے انکار کرنے والا غدار ہے۔
5)اسلام کہتا ہے، غلاموں کی آزادی کے لیے جدوجہد کرو۔ پاکستانی نظام میں آزادی مانگنے والوں کی مسخ شدہ لاشیں پھینکی جاتی ہیں۔
6)اسلام کہتا ہے کسی کے ساتھ جبر مت کریں۔ پاکستانی نظام میں بنگالی مسلمانوں کا قتل عام کیا جاتا ہے۔
7)اسلام کہتا ہے کسی کا مال بغیر اجازت کے ہاتھ مت لگائیں۔ پاکستانی فوجی لوگوں کے گھروں میں گھس کر لوٹ مار کرتے ہیں۔
8)اسلام کہتا ہے مظلوموں کی مدد کریں۔ پاکستانی نظام میں ظلم کے خلاف آواز اٹھانے والوں کی آواز کے ساتھ اسے بھی دفن کردیا جاتا ہے۔
9)اسلام کہتا ہے خدا نے تمھیں آزاد پیدا کیا ہے کھبی کسی کی غلامی قبول مت کریں۔ پاکستانی نظام میں بندوق کے زور پر لوگوں کو غلام بنایا جاتا ہے۔
10)اسلام کہتا ہے کھبی کسی کی زمین پر قبضہ مت کریں چاہے ایک بالشت زمین ہو۔ ( ایک بالشت 8 انچ ہوتا ہے ) پاکستانی قائداعظم فوج کو حکم دیتا ہے بلوچستان پر حملہ کرو اور خان آف قلات میر احمد یار خان چیف آف بلوچ کو گرفتار کرو اور اس وقت تک مت چھوڑو جب تک وہ اپنا ملک ہمیں لکھ کر نہ دیں۔
11)اسلام کہتا ہے جھوٹ بولنے والوں پر اللہ کی لعنت ہے۔ پاکستانی نظام میں ایک سچ بولنے پر صحافی حامد میر کو چھ گولیاں مار دی جاتی ہیں۔
12)اسلام کہتا ہے سچ بولیں چاہے کچھ بھی ہو۔ پاکستانی نظام میں مطالعہ پاکستان کے پیپر میں جو بھی جھوٹی تعریف کریں۔ اسے اچھے مارکس دیے جاتے ہیں۔ اور جو سچ لکھےاسے فیل کیا جاتا ہے۔
13)اسلام میں محمدﷺ فرماتا ہے علم حاصل کرو۔ چاہے باہر ممالک جانا پڑے۔ پاکستانی نظام میں استادوں اور طالب علموں کو سرے عام گولیاں مار دی جاتی ہیں۔ اگر وہ اچھے تعلیم کی خواہش کریں۔
14)اسلام کہتا ہے کسی کے ساتھ زیادتی مت کرو چائے وہ آپ کو نہ مانتا ہو۔
پاکستانی نظام میں انصاف مانگنے والوں کو جیل میں ڈال دیا جاتا ہے۔
15)اسلام کہتا ہے کسی کو دھوکہ مت دیں پاکستانی نظام میں کئی دفعہ آزادی کی جنگ لڑنے والے بلوچوں کو قرآن مجید کا واسطہ دیں کر دھوکے سے پہاڑوں سے اتار کر گرفتار کیا گیا اور کچھ کو پھانسی بھی دی گئی۔
16)اسلام کہتا ہے بے حیائی مت کرو پاکستانی نظام میں پاکستانی فوج اپنے کیمپ کے اندر ڈاکٹر شازیہ خالد جو ان کا علاج کرتی تھی، کرنل اور سائک نے دوسرے فوجیوں کے ساتھ مل کر اس کے ساتھ زنا بالجبر کیا اور معزز جج صاحب نے انہیں بری کردیا۔
17)اسلام میں رشوت دینے اور لینے والے دونوں کو منع کیاگیا ہے۔ پاکستانی نظام میں باقی تو چھوڑو جو فوجی بارڈر پر ڈیوٹی دیتے ہیں لوگوں سے پیسے لےکر سرحد آرپار کرواتے ہیں۔ جج رشوت لے کر مجرم کو بری اور بے گناہ کو جیل بھیجتے ہیں۔
18)اسلام میں سود لینے والا اور سود دینے والا دونوں اللہ تعالیٰ کے ساتھ حالتِ جنگ میں ہیں۔ پاکستانی نظام میں سود کے بغير کوئی کاروبار نہیں ہوتا اور پاکستانی سالانہ ڈالروں میں آئی ایم ایف کو سود دیتا ہے جو لیئے ہوئے قرض کے سود ہیں یعنی ملک سود پر چل رہا ہے یعنی پاکستان اللہ تعالیٰ کے ساتھ حالتِ جنگ میں ہے۔ نعوزبِاللہ۔
19)اسلام کہتا ہے بغير ثبوت کے کسی کو سزا نہ دیں، پاکستانی نظام شک کی بنا پر لوگوں کو اٹھا کر اتنی تشدد کیا جاتا ہے کہ بے گناہ ہوتے ہوئے بھی بندہ بڑے سے بڑا جرم اپنے اوپر لینے پر مجبور ہوجاتا ہے۔
20)اسلام کہتا ہے کہ مجرم کے ساتھ غیر انسانی برتاؤ مت کرو پاکستانی نظام میں مجرم کے بیوی بچوں اور دوسرے رشتے داروں کو اٹھا کر لاپتہ کیا جاتا ہے یا وہیں پر گولیوں سے چھلنی کی جاتی ہے۔
21)اسلام کہتا ہے زنا کے قریب بھی مت جائیں، چاہے آپ کو دعوت دی جائے پاکستان میں ہیرہ منڈی کے ہوتے ہوئے معصوم بچوں کے ساتھ زنا کی جاتی ہے۔
22)اسلام کہتا ہے ناحق کسی کا قتل مت کریں پاکستانی ادارے بلوچستان میں کئی معصوم بچوں کو قتل کر چکے ہیں اور کررہے ہیں۔ لیاری میں ذہنی توازن سے محروم پاگل چاکر جان بلوچ کو رینجرز گولی مارکر قتل کرنے کے بعد کہتا ہے یہ غفار ذکری کا اہم کمانڈر تھا اور ایسے لاتعداد واقعات ہورہے ہیں ۔
23)اسلام کہتا ہے سب کو برابری کے حقوق دیں۔ پاکستانی نظام میں نواز شریف جیسوں کو فری میں پی ایچ ڈی کی ڈگری دی جاتی ہے اور غریبوں کے بچے محنت کرکے بھی پاس نہیں ہوتے کیونکہ ان کے پاس وسائل نہیں ہیں اور نوکریاں روزگار بھی غریبوں کو نہیں ملتے کیونکہ ان کے پاس سورس نہیں ہوتا۔
24)اسلام کہتا ہے خدا کے ساتھ کسی کو شریک مت کریں۔ پاکستانی نظام میں پاکستان ہی اللہ اور رسول ہے وہ کہتے ہیں پاکستان کا مطلب کلمہ طیبہ ہے اور پاکستانی فوجی جب لوگوں کو مار رہے ہوتے ہیں تو لوگ خدا کا واسطہ دیتے ہیں وہ کہتے ہیں خدا ہم ہیں۔ نعوزبِاللہ۔
25)اسلام کہتا ہے تم مردوں کے جتنے حقوق عورتوں پر ہیں اتنے ہی حقوق عورتوں کے تم پر ہیں۔ یعنی مرد عورتيں برابر ہیں پاکستانی نظام میں عورتوں کو مردوں کا نوکر تصور کیا جاتا ہے۔
26)اسلام کہتا ہے بڑوں کی عزت کریں پاکستانی فوجی بلوچوں کے گھروں میں زبردستی گھس کر بزرگوں کو داڑھی اور چوٹیوں میں پکڑ کر گھسیٹتے ہوئے لے جاتے ہیں۔
27)اسلام کہتا ہے بچوں سے پیار کریں پاکستانی نظام میں درسگاہوں میں استاد بچوں پر تشدد کرتے ہیں۔ اور انہیں اپنے ہوس کا نشانہ بناتے ہیں۔
28)اسلام کہتا ہے عورتوں کا احترام کریں۔ پاکستانی فوجی سرے عام بنگالی عورتوں کو بے پردہ کرکے ان کو اپنے ہوس کا نشانہ بناتے ہیں۔ اور آج بھی بلوچوں کے عورتوں کو فوجی کیمپوں میں منتقل کیا جارہا ہے۔
29)اسلام کہتا ہے بغیر اجازت کسی کے گھر میں داخل مت ہونا چاہیئے، چاہے آپ کے بھائی کا گھر ہو۔ پاکستانی نظام میں فوجی جہاں چائیں دروازہ توڑ کر گھروں میں داخل ہوجاتے ہیں۔ اور لوٹ مار قتل و غارت کے بعد گھروں کو جلا دیتے ہیں۔
30)اسلام کہتا ہے اگر آپ سے کسی کو تکلیف پہنچے تو فوراً معافی مانگو۔

پاکستانی فوج ڈیرہ بگٹی میں بمبارمنٹ کرکے کئی لوگوں کو قتل کرتے ہیں، باقی پاکستان اس عمل پر خوشی کا اظہار کرتےہیں۔

اسلام جسے عظیم نظام کو مجھ جیسے لاعلم لاشعور کیا بیان کرسکتا ہے، جو میرے بس کی بات نہیں۔ میں نے یہاں صرف کوشش کی قرآن مجید کے ہر پارے سے نکات کے حساب سے چند نکات بیان کیئے جن کی روشنی میں دیکھا جائے تو پاکستان اسلام کے مخالف سمت میں کھڑا ہے، اس کے باوجود پاکستانی فوج پاکستان کو اسلامی ریپبلک ریاست کہتا ہے۔ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ یا تو اس ریاست میں کوئی مسلمان نہیں یا سب کے سب اس ریاست کے غلام ہیں کیونکہ ایک مسلمان کےلیئے یہ تعجب کی بات ہوگی کہ اس کے سامنے ایک ایسےریاست کو اسلامی اور کلمہ طیبہ کہا جائے جو ہر قدم پر اسلام کے مخالف سمت میں ہے اور وہ مسلمان یہ سنتا رہے اور پھر بھی خاموش تماشائی بنے۔ مگر یہاں تو پاکستانی پوری قوم پاکستان کی حمایت میں کھڑا ہے تو میں کسے مسلمان کہوں بس میں ایک گذارش کرسکتا ہوں کہ خدارا مسلمانوں ایسے ریاست کو اسلامی ریاست کہنے سے پہلے ذرا سوچو کہیں یہ کہ کر آپ بھی پاکستان کی طرح خداتعااللہ کے ساتھ حالتِ جنگ میں شریک تو نہیں ہورہے؟

ذرا غور کرو! کیونکہ قرآن مجید نے 754 بار ایک ہی آیت کو دہرایا ہے کہ غور کرو، غور کرو، غور کرو۔ اگر پھر بھی غور نہیں کرتے تو یاد رکھنا اللہ تعالیٰ کے ساتھ نعوذبِاللہ حالتِ جنگ میں ہو۔ پاکستان ضرور اپنے انجام کو پہنچےگا وہ دن دور نہیں کہ اسلام زندہ باد ہوگا اور پاکستان مردہ باد ہوگا یہ میرا ایمان ہے اللہ کی ذات پر اللہ کا نظام محمدﷺ کا دیا ہوا پروگرام اسلام ہمیشہ کامیاب ہوگا اور پاکستان جیسے اسلام کے دشمنوں کو اپنے کیے کی سزا ضرور ملے گا اور مل رہا ہے۔

دی بلوچستان پوسٹ :اس مضمون میں پیش کیئے گئے خیالات اور آراء لکھاری کے ذاتی ہیں، ضروری نہیں ان سے دی بلوچستان پوسٹ میڈیا نیٹورک متفق ہے یا یہ خیالات ادارے کے پالیسیوں کا اظہار ہیں۔