آواران : خاتون سمیت 3 افراد فورسز ہاتھوں حراست بعد لاپتہ

155

بلوچستان کے علاقے آواران سے خواتین سمیت 3 افراد فورسز ہاتھوں حراست بعد لاپتہ

خاتون سمیت تین افراد کو پیراندر کے علاقے سے حراست میں لیا گیا۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ضلع آواران کے علاقے پیراندر سے پاکستانی فورسز نے خاتون سمیت تین افراد کو حراست میں لینے کے بعد لاپتہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق آوارن کے علاقے پیراندر لوپ سے فورسز نے گھروں میں آپریشن کرتے ہوئے ایک خاتون گُل بہار زوجہ شہید رسول بخش اور باہوٹ کو حراست میں لیکر نامعلوم مقام پہ منتقل کردیا ، جبکہ تیسرے شخص کی شناخت تاحال نہ ہوسکی ۔

علاقائی ذرائع کے مطابق دوران آپریشن فورسز نے گھروں میں موجود خواتین و بچوں کو تشدد کا نشانہ بنایا اور گھروں میں توڑ پھوڑ بھی کی ۔

 مزید پڑھیں – مشکے :ماں 2بیٹیوں کے ہمراہ فورسز کے ہاتھوں لاپتہ

واضح رہے گذشتہ دنوں آواران پیراندر میں فورسز کی گاڑی کو بارودی سرنگ سے نشانہ بنایا گیا تھا جس کی ذمہ داری بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے قبول کرتے ہوئے کہا تھا کہ بم حملے میں پاکستانی فوج کے 10 اہلکار ہلاک ہوئے۔

گہرام بلوچ کا مزید کہنا تھا کہ حملے کے بعد جنگی ہیلی کاپٹر جائے وقوعہ پر پہنچ گئے ہیں، خدشہ ہے ماضی کی طرح شکست خوردہ اور حواس باختہ قابض فوج عام آبادیوں کو نشانہ بنائے گی۔