کوئٹہ: ماں اور بیٹی پر تیزاب سے حملہ، دونوں شدید زخمی

293

کوئٹہ میں نامعلوم افراد نے تیزاب پھینک کر ماں اور بیٹی کو زخمی کردیا، دونوں ہسپتال منتقل

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق کوئٹہ میں نامعلوم افراد نے تیزاب سے حملہ کرکے ماں اور بیٹی کو زخمی کردیا۔ دونوں شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ سریاب تھانے کے حدود میں ریلوے سوسائٹی کے قریب نامعلوم افراد نے تیزاب سے حملہ کرکے فرزانہ اور اس کی بیٹی کرن کو زخمی کردیا جس کے وجہ سے دونوں ماں بیٹی کے چہرے اور ہاتھ بری طرح جل گئے۔ جنہیں طبعی امداد دینے کے بعد بولان میڈیکل ہسپتال کے برن وارڈ منتقل کردیا گیا۔

زخمی والدہ کے مطابق اس کی بیٹی کرن سرکاری محکمے کے آفیسروں کے بچوں کو ٹیوشن پڑھاتی ہے آج ٹیوشن ختم کرنے کے بعد وہ بیٹی کے ہمراہ واپس گھر آرہے تھے کہ پہلے سے گھات لگائے موٹر سائیکل سوار نامعلوم افراد نے ان پر تیزاب پھینک کر فرار ہوگئے۔

پولیس کے مطابق واقعے کے وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے۔

واضح رہے اس سے قبل بھی کوئٹہ سمیت دیگر علاقوں میں خواتین پر تیزاب پھینکنے کے واقعات رونما ہوتے رہے ہیں۔