پنجگور سے لاپتہ شخص 11 مہینے بعد بازیاب

130

پنجگور سے گیارہ مہینے قبل لاپتہ ہونے والا شخص بازیاب

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ضلع پنجگور سے جبری طور پر لاپتہ ہونے والا شخص بازیاب ہوکر اپنے گھر پہنچ گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گیارہ مہینے قبل بلوچستان کے ضلع پنجگور سے جبری طور پر لاپتہ کیئے جانیوالا غلام سرور ولد لعل خان گیچک آج بازیاب ہوکر اپنے گھر پہنچ گئے۔

یاد رہے کہ بلوچستان میں لاپتہ افراد کا مسئلہ تاحال حل نہیں ہوسکا ہے اور لاپتہ افراد کے لواحقین آج بھی ان کی بازیابی کے لیے سراپا احتجاج ہیں جبکہ آئے روز بلوچستان کے مختلف علاقوں سے لوگوں کے لاپتہ ہونے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

مزید پڑھے: حکومت نے گمشدہ افراد کے حوالے سے کوئی اقدامات نہیں کیئے – اختر مینگل

بلوچ قوم پرست سیاسی حلقے 25 ہزار سے زائد افراد کے لاپتہ ہونے کا دعویٰ کرتے ہیں اور ان سیاسی حلقوں سمیت بین الاقوامی انسانی حقوق کے ادارے بھی ان جبری گمشدگیوں کا الزام پاکستانی فورسز و خفیہ اداروں پر عائد کرتے رہے ہیں جبکہ فورسز کی جانب سے ان الزامات کی تردید کی جاتی رہی ہے-