سبی: کاروکاری کے الزام میں خاتون سمیت 2 افراد قتل

180

بیٹوں نے فائرنگ کے کرکے اپنی ماں اور ایک شخص کو قتل کردیا

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع سبی میں کاروکاری کے الزام میں خاتون سمیت دو افراد قتل کردیئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق سبی کے نواحی علاقے تلی میں کاروکاری کے الزام میں بیٹوں نے اپنی ماں اور ایک شخص کو فائرنگ کرکے قتل کردیا، مرنے والوں کی شناخت لعل محمد اور نصرت کے ناموں سے ہوئی ہے۔

لیویز ذرائع کے مطابق ملزمان موقعے سے فرار ہوگئے جن کی گرفتاری کے لیے علاقے میں ناکہ بندی کرکے آپریشن شروع کردیا گیا ہے جبکہ مقتولین کی لاشوں کو اپنی تحویل میں لیکر ضروری کاروائی کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

مزید پڑھیں: جھل مگسی و جعفر آباد میں غیرت کے نام پر 2 خواتین سمیت 3 افراد قتل