حکومت نے گمشدہ افراد کے حوالے سے کوئی اقدامات نہیں کیئے – اختر مینگل

154

حکومت نے ابھی تک گمشدہ افراد کے حوالے سے کوئی اقدامات نہیں کیئے، اقوام متحدہ میں تقریریں کرنا آسان اورعملدرآمد کرنا بہت مشکل ہوتا ہے – بی این پی سربراہ اختر مینگل

بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل) کے سربراہ اختر مینگل نے پیر کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں ترقیاتی منصوبے شروع نہ کرائے گئے تو اس کے نتائج بہت خطرناک ہوں گے، حکومت نے ابھی تک گمشدہ افراد کے حوالے سے کوئی اقدامات نہیں کیئے، اقوام متحدہ میں تقریریں کرنا آسان اور عملدرآمد کرنا بہت مشکل ہوتا ہے۔

اختر مینگل نے کہا کہ سی پیک پاکستان کی تقدیر بدلنے والا منصوبہ ہے لیکن صوبوں کو حوالے سے صوبوں کو اعتماد میں نہیں لیا جا رہا۔ بلوچستان وہ صوبہ ہے جس کی وجہ سے سی پیک کا منصوبہ بن رہا ہے، اگر گوادر نہ ہوتا تو سی پیک بھی نہ ہوتا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر بلوچستان میں ترقیاتی منصوبے شروع نہ کرائے گئے تو اس کے نتائج بہت خطرناک ہوں گے۔ پاکستان کی خارجہ پالیسی عملی طور پر آزاد نہیں ہے جس کی وجہ سے پاکستان پر الزامات لگائے جاتے ہیں۔ ہر ادارہ اپنی حدود میں کام کرے گا تو ہی پاکستان ترقی کرے گا۔ حکومت نے گمشدہ افراد کو واپس لانے میں کردار ادا کرنے کا وعدہ کیا تھا لیکن ابھی تک اس حوالے سے کوئی عملی اقدامات نہیں کیئے گئے۔