مغربی بلوچستان : زائدان میں زلزلہ ، جانی نقصان کی اطلاع نہیں

234

زائدان میں زلزلہ ، جانی نقصان کی اطلاع نہیں

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق مغربی بلوچستان کے علاقے  زاہدان میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔

امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کے شدت 6.5 ریکارڈ کی گئی۔

تاہم ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ زلزلے کی شدت 6۔5 تھی، جس کا مرکز زاہدان سے 200 کلو میٹر دور 26 کلو میٹر زیرِزمین گہرائی میں تھا۔

ایران کے ایمرجنسی سروس کے سربراہ پیر حسین خولیوند کے مطابق ریسکیو ٹیمیں  متاثرہ علاقے کی جانب روانہ کر دی گئی ہیں تاہم  ابھی تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔