یونائیٹڈ بلوچ آرمی نے سبی بم حملے کی ذمہ داری قبول کرلی

261

سبی، بختیار آباد میں فرنٹیئر کور کی گاڑی کو نشانہ بنایا – مزار بلوچ

یونائیٹڈ بلوچ آرمی کے ترجمان مزار بلوچ نے نامعلوم مقام سے میڈیا کے نماہندوں سے سیٹلائیٹ فون کے زریعے بات کرتے ہوئے کہا کہ آج شام کے وقت سبی کے علاقے بختیار آباد میں ہمارے سرمچاروں نے ایف سی کے گاڑی کو ریموٹ کنٹرول بم سے نشانہ بنایا جس کی زد میں آنے والی گاڑی مکمل طور پہ تباہ ہوگئی۔

انہوں نے کہا کہ حملے میں تین اہلکار ہلاک اور دو اہلکار شدید زخمی ہوئے جبکہ حملے کے بعد قابض فورسز کے ایمبولینس کو سبی کے طرف جاتے ہوئے دیکھا گیا۔

ترجمان نے مزید کہا کہ ہمارے حملے بلوچستان کے آزادی تک جاری رہینگے۔