یمن : حکومت اور باغیوں کے درمیان جھڑپیں، 84 افراد ہلاک

102

یمن کے شہر حدیدہ میں حکومت اور باغیوں کے درمیان جھڑپیں، چوراسی افراد ہلاک

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک رپورٹ کے مطابق یمن کے بندرگاہی شہر حدیدہ میں طبی ذرائع کا کہنا ہے کہ جھڑپوں اور فضائی حملوں کے نتیجے میں چوراسی افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

حوثی باغیوں کے زیر کنٹرول حدیدہ صوبے میں ذرائع کا کہنا ہے کہ اتوار کے روز یمن کی سعودی حمایت یافتہ حکومت اور حوثی باغیوں کے درمیان اقوام متحدہ کی ثالثی میں ہونے والے امن مذاکرات کے ناکام ہونے کے بعد ہونے والے ان حملوں میں گیارہ فوجی اور تہتر باغی ہلاک ہوئے ہیں۔

رپورٹوں کے مطابق درجنوں باغی اور کم سے کم سترہ فوجی زخمی بھی ہوئے۔