گوادر : فورسز کے ہاتھوں 3 افراد لاپتہ

99

گوادر سے تین افراد فورسز کے ہاتھوں گرفتاری کے بعد لاپتہ ۔

دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک رپورٹ کے مطابق فورسز نے گوادر میں ایک ہوٹل پر چھاپہ مار کر وہاں موجود تین افراد کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پہ منتقل کردیا ۔

گرفتاری کے بعد لاپتہ ہونے والے تینوں افراد کی شناخت لال محمد ولد غلام محمد ، حفیظ ولد رشید اور جہانگیر ولد حاتم کے نام سے ہوئی ۔

علاقائی زرائع سے موصول ہونے اطلاعات کے مطابق لال محمد اور جہانگیر ہوٹل میں کام کرتے تھے جبکہ حفیظ حجام کی دکان میں مزدوری کرتا تھا ۔

واضح رہے کہ تینوں لاپتہ افراد دشت سورک کے رہائشی ہیں ۔