کیچ : 2 سال قبل لاپتہ ہونیوالا شخص بازیاب

184

ضلع کیچ سے 2 سال قبل لاپتہ ہونے والا شخص بازیاب ہوگیا۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ضلع کیچ کے علاقے گوکدان سے جبری طور پر لاپتہ کیئے جانے والا شخص آج بازیاب ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق بازیاب ہونے والے شخص کی شناخت امیر ولد محمد عمر سکنہ جنگل کراس دشت کے نام سے ہوئی ہے۔

علاقائی ذرائع کے مطابق مذکورہ شخص کو دو سال قبل پاکستانی فورسز نے حراست کے بعد لاپتہ کردیا تھا جو آج بازیات ہوکر اپنے گھر پہنچ گیا ہے جبکہ ان کے ہمراہ لاپتہ کیا جانے والا ان کا بھائی سمیر تاحال بازیاب نہیں ہوسکا ہے۔

واضح رہے کہ حالیہ چند ہفتوں میں بلوچستان کے مختلف علاقوں سے درجنوں لاپتہ افراد بازیاب ہوکر اپنے گھر پہنچ گئے ہیں اور ساتھ ہی اسی تیزی کے ساتھ بلوچستان کے طول و عرض سے مزید نوجوان، بزرگ اور خواتین کو گرفتار کرکے لاپتہ بھی کیا گیا ہے۔