کیچ میں فوجی آپریشن ایک شخص گرفتاری بعد لاپتہ

168

کیچ میں دوران آپریشن گھر گھر تلاشی لی گئی، ایک شخص فورسز کے ہاتھوں گرفتاری بعد لاپتہ

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ضلع کیچ کے علاقے بُرّ میں فورسز نے آج صبح آپریشن کا آغاز کردیا، دوران آپریشن فورسز نے علاقے کو محاصرے میں لیکر گھر گھر تلاشی لی۔

علاقائی ذرائع کے مطابق فورسز نے دوران آپریشن ایک شخص کو گرفتار کرنے کے بعد نامعلوم مقام پہ منتقل کردیا، جس کی شناخت نسیم ولد صالح محمد کے نام سے ہوئی ہے۔

علاقائی ذرائع سے موصول مزید تفصیلات کے مطابق فورسز کی جانب سے خواتین و بچوں کو تشدد کا نشانہ بنانے اور گھروں اشیا کی تھوڑ کی بھی اطلاعات ہیں۔

تاہم ابتک سرکاری سطح پر فوجی آپریشن کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی ہے۔

واضح رہے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں فوجی آپریشن کی خبریں تواتر کے ساتھ میڈیا میں رپورٹ ہوتی رہتی ہیں، تاہم سرکاری ذرائع سے متعدد خبروں کی تصدیق یا تردید نہیں کی جاتی ہے جبکہ گذشتہ روز بھی ضلع کوہلو کے علاقے کاہان میں پاکستانی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر اسی نوعیت کے ایک آپریشن کا آغاز کیا تھا۔