کیچ: فورسز کا گھر پر چھاپہ، ایک شخص لاپتہ

73

کیچ میں دوران چھاپہ ایک شخص فورسز کے ہاتھوں گرفتاری بعد لاپتہ

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق فورسز نے ضلع کیچ کے علاقے دشت سے گھر پر چھاپے کے دوران ایک شخص کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پہ منتقل کردیا ۔

فورسز کے ہاتھوں لاپتہ ہونے والے شخص کی شناخت ریاض ولد عثمان سکنہ دشت کے نام سے ہوئی ہے۔

علاقائی ذرائع کے مطابق فورسز نے گھر میں موجود خواتین و بچوں کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔

واضح رہے بلوچستان میں انسانی حقوق کی سرگرم تنظیم وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کا کہنا ہے کہ بلوچ لاپتہ افراد کو بازیاب کرنے کے بجائے دن بہ دن ان کی تعداد میں اضافہ کیا جا رہا ہے اور بلوچ لاپتہ افراد کی مسخ شدہ لاشیں بھی پھینکی جا رہی ہیں۔