کیچ سے 2 افراد کی لاشیں برآمد

143

کیچ کے علاقے ہوشاپ سے 2 مغوی افراد کی لاشیں برآمد ہوئے ہیں۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ضلع کیچ کے علاقے ہوشاپ تل سے دو افراد کی لاشیں ملی ہیں جن کو گولیاں مار کرہلاک کیا گیا ہے۔

زرائع کے مطابق کیچ ہوشاپ تل سے برآمد ہونے والے لاشوں کی شناخت غوث بخش ولد وزیرخان ساحل ولد واجو کے نام سے ہوئی ہے۔

علاقائی زرائع کے مطابق دونو افراد کو گزشتہ روز نامعلوم مسلح افراد نے ہوشاپ سے اغواء کیا تھا جنہیں آج گولیاں مار کر قتل کردیا گیا ہے۔