کوہلو : باراتیوں کی گاڑی الٹنے سے خواتین و بچوں سمیت 20 افراد زخمی

82

کوہلو میں  باراتیوں کی گاڑی الٹنے سے خواتین و بچوں سمیت 20 افراد زخمی ہوگئے ۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے علاقے کوہلو میں باراتیوں کی گاڑی الٹنے سے خواتین و بچوں سمیت 20 افراد زخمی ہوگئے۔

باراتیوں کی گاڑی کو حادثہ کوہلو ڈگری کالج کے قریب پیش آیا ۔

زخمیوں میں 12 خواتین و 8 بچے شامل ہیں ۔

علاقائی زرائع کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث موٹر سائیکل کو بچاتے ہوئے پیش آیا ۔

ہسپتال زرائع کے مطابق زخمیوں میں سے تین حالت تشویشناک ہے ۔