کوئٹہ : فضائی آلودگی میں خطرناک حد تک اضافہ

345

کوئٹہ میں کم بارشوں سے فضائی آلودگی میں خطرناک حد تک اضافہ ہوا ہے ، ادارہ تحفظ ماحولیات نے بھی خطرے کی گھنٹی بجادی ۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک رپورٹ کے مطابق  کے بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ کا شماردنیا کے آلودہ ترین شہروں میں ہوتا ہے ،رواں سال کم بارشوں سے جہاں خشک سالی بڑھی ہے وہیں فضائی آلودگی میں بھی اضافہ ہوا ہے،شہر کی بڑھتی ہوئی آبادی اور سڑکوں پر ٹریفک میں اضافے کی وجہ سے بھی ماحولیاتی آلودگی دن بہ دن بڑھ رہی ہے ۔

گرد وغبار سے بوڑھے اور بالخصوص اسکول جانے والے بچے اور بچیاں شدید متاثر ہورہے ہیں

ادارہ تحفظ ماحولیات کے حکام کا کہنا ہے کوئٹہ میں تیزی کے ساتھ موسمی تبدیلی رونما ہورہی ہے جو نہایت خطرناک ہے ۔

شہریوں کا مطالبہ کہ حکومت فضائی آلودگی کے خاتمے کیلئے دعووں کی بجائے عملی اقدامات کرے