کوئٹہ: غیر منصفانہ و تعصب پر مبنی بی ایم سی سینیٹ چناؤ قبول نہیں – بی ڈی ایف

175

بولان مڈیکل یونیورسٹی کے سینیٹ کا چناو منصفانہ نہیں بد نیتی اور تعصب پر مبنی چناؤ قبول نہیں – بلوچ ڈاکٹرز فورم

بلوچ ڈاکٹرز فورم کے مرکزی ترجمان نے بولان میڈیکل یونیورسٹی کی سینیٹ کے چناؤ اور بلوچ ممبران کے شامل نہ ہونے پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بلوچوں کے صوبے میں ان کو نظرانداز کرنا کسی بھی صورت قابل قبول نہیں ۔ اس حوالے سے پہلے ہم اپنے تحفظات کا اظہار کر چکے ہیں ۔ وائس چانسلر کے قبائلی چناؤ سے لے کر سینیٹ کے ممبران کےممبرز کی تقرری سب ایک منصوبے کے تحت کیا گیا ہے۔

ترجمان نے کہا اس طرح کے اقدام کا مقصد برادر اقوام میں نفرتیں پھیلانا ہے۔ سابقہ گورنر نے تعلیمی اداروں میں متنازعہ اور قبائلیت کو فروغ دے کر بلوچستاں میں تعلیم کو اور پھیچے دھکلینے میں کوئی کثررواں نہیں رکھی۔ وائس چانسلر کی تقریری کے وقت ہم واضع کر چکے تھے کہ وائس چانسلر کی تعیناتی مشکوک اور متنازعہ ہے لیکن اس کے باوجود دوبارہ انٹریو کرنے کے بجائے مشکوک طریقے سے سینیٹ کا اجلاس بلا کر ممبران کا چناؤ عمل میں لایا گیا ۔ بلوچ ڈاکٹرز فورم اس متنازعہ اور غیر شفاف تقرریوں پر تحفظات ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بلوچ ڈاکٹرز فورم گورنر بلوچستان سے مطا لبہ کرتا ہے کہ اس سارے عمل کو ازسر نو قانونی اور شفاف طریقے سے عمل میں لایا جائے اور میڈیکل یونیورسٹی میں ہونے والی تمام تقرری و تعناتی کو فی الفور کینسل کیئے جایئں۔
اس حوالے سے بی ڈی ایف تمام سیاسی جماعتوں سول سوسایٹی، قانونی اداروں اور ڈاکٹرز تنظیموں سے مل کر آواز بلند کریگی۔

بی ڈی ایف ترجمان نے مزید کہا کہ اسمبلی میں موجود افراد پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ اس مسئلہ کو سنجیدگی سے لیں اور بلوچ ڈاکٹرز کی آواز کو احکام بالا تک پونچائیں۔