کوئٹہ بارایسوسی ایشن کی اپیل پر عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ

179

کوئٹہ میں وکلاء کی جانب عدالتی کارروائی کے بائیکاٹ کے باعث سائلین اور قیدیوں کومشکلات کاسامنا

(دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک)

کوئٹہ میں وکیل پر فائرنگ کیخلاف وکلا کی جانب سے عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کیا گیا۔ وکلا کی جانب سے عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کوئٹہ بار ایسو سی ایشن کی کال پرکیا گیا۔

وکلاء کی جانب عدالتی کارروائی کے بائیکاٹ کے باعث سائلین اور قیدیوں کومشکلات کاسامنا کرنا پڑا۔

کوئٹہ بارایسوسی ایشن کے رہنما نجم مینگل کے مطابق وکیل عبدالعزیز سمالانی پرفائرنگ کیخلاف وکلا عدالتوں میں پیش نہیں ہوئے جبکہ وکلا رہنماؤں نے عبدالعزیز سمالانی پرفائرنگ کے واقعے کی مذمت کی اور وکلا کو تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

واضح رہے عبدالعزیز ایڈووکیٹ پر کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ کے قریب نامعلوم افراد نے فائرنگ کی تھی تاہم وہ محفوظ رہے۔