کراچی : جعلی پولیس مقابلے میں تین افراد جانبحق

366

کراچی کے علاقے اتحاد ٹاون میں پولیس اور مبینہ مسلح افراد کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں تین افراد ہلاک ہوگئے۔

دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق  پولیس نے خفیہ ادارے کی اطلاع پر علاقے میں خفیہ آپریشن کیا ۔

پولیس زرائع کے مطابق فورسز کو آتا دیکھ کر مسلح افراد نے اہل کاروں پر فائر کھول دیا، تاہم حملے میں اہل کار محفوظ رہے۔

ایس ایس پی اے وی سی سی کے مطابق پولیس کی جوابی فائرنگ کے تبادلے میں 3 مسلح افراد کومار دیا گیا۔

سیکیورٹی حکام کے مطابق مارے جانے والے مسلح افراد کا تعلق کالعدم جماعت سے تھا، تاہم کالعدم تنظیم کا نام سامنے نہ آسکا۔ ساتھ ہی فورسزحکام نے دعوی کیا کہ مسلح افراد کے پاس دھماکا خیز مواد، دو خودکش جیکٹ اور اسلحہ بھی تھا، جسے پولیس نے تحویل میں لے لیا۔

پولیس کا مزید کہنا تھا کہ خودکش جیکٹس کا وزن 25 کلو ہے، جب کہ مسلح افراد  کے قبضے سے بال بیرنگ بھی ملے ہیں

تاہم آزاد زرائع سے سیکیورٹی حکام کے دعووں کی تصدیق نہ ہوسکی ۔

واضح رہے کہ کراچی میں آئے روز جعلی پولیس مقابلوں میں قیدیوں کو مار کر انھیں شدت پسندوں کا ممبر ظاہر کیا جاتا ہے ۔