ڈیرہ بگٹی : مبینہ کار لفٹر گرفتار

114

سوئی: پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کاروائی ایک شخص گرفتار

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے علاقے ڈیرہ بگٹی سے پولیس اور آئی بی نے ایک مشترکہ کاروائی میں ایک مبینہ کار لفٹر کو حراست میں لینے کا دعویٰ کیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق ضلع ڈیرہ بگٹی کے مرکزی تحصیل سوئی میں پولیس اور انٹیلیجنس بیورونے مشترکہ کاروائی میں ایک گھر پر چھاپہ مار کر گامڑ ولد روزی بگٹی کو گرفتار کر لیا ، مقامی فورسز کو اس کاروائی میں سندھ پولیس کی بھی مدد حاصل تھی۔

پولیس حکام کا کہنا تھا کہ حراست میں لیا جانے والا ملزم سندھ کے مختلف علاقوں میں گاڑیاں چھیننے کی وارداتوں میں ملوث تھا، اور کافی عرصے سے سندھ پولیس کو مطلوب تھا ۔

پولیس حکام کا مزید کہنا تھا کہ آج چھاپے کے دوران ملزم کے گھر سے تین چوری شدہ گاڑیاں بھی برآمد ہوئی ہیں۔