چترال :اسکول کو دھماکہ خیز مواد سے اڑادیاگیا

269

چترال میں لڑکوں کے اسکول کو بارودی مواد سے اڑادیا گیا۔

دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک کو ملنے والی اطلاعات کے نامعلوم مسلح افراد نے چترال کے علاقے میں لڑکوں کے پرائمری اسکول کو بارودی مواد سے اڑا دیا ۔

دھماکے میں اسکول کے دو کمرے مکمل طور پر تباہ ہوگئے۔ واضح رہےکہ چترال میں ارندو کا علاقہ افغان بارڈر سے متصل ہے اور یہ علاقے کا واحد لڑکوں کا اسکول تھا۔

اسکول میں دھماکوں کا واقعہ اتوار کو الصبح پیش آیا۔ واقعے میں کسی جانی نقصان کی فی الحال کوئی اطلاع نہیں ملی۔