پنجگور میں فورسز پر حملوں کی ذمہ داری بی آر اے نے قبول کرلی

114

پنجگور حملوں میں فورسز چوکیوں کو خود کار ہتھیاروں سے نشانہ بنایا – سرباز بلوچ

بلوچ ریپبلکن آرمی کے ترجمان سرباز بلوچ نے میڈیا کو جاری بیان میں کہا ہے کہ آج  پنجگور کے علاقے گڈگی میر آباد میں قائم ایف سی کے دو چیک پوسٹوں پر بلوچ سرمچاروں نے بیک وقت خودکار ہتھیاروں سے حملہ کرکے فورسز کو بھاری نقصان پہنچایا۔

ترجمان نے مزید کہا ہے کہ گزشتہ شب بھی پنجگور کے علاقے بالگتر کرکی میں ایف سی کے چوکی پر  بی آر اے کے ساتھیوں نے خودکار ہتھیاروں سے حملہ کرکے فورسز کے متعدد اہلکار ہلاک کئیے

سرباز بلوچ نے کہا ہے کہ بی آر اے کی کاروائیاں بلوچستان کی مکمل آزادی تک جاری رہینگے۔