پنجگور : سات لاپتہ افراد پولیس کے حوالے

119

پنجگور سے مختلف اوقات میں فورسز کے ہاتھوں لاپتہ ہونے والے سات افراد کو پولیس کے حوالے کردیا گیا ۔

دی بلوچستان پوسٹ نمائندہ پنجگور کے مطابق مختلف اوقات میں فورسز کے ہاتھوں گرفتاری کے بعد  لاپتہ ہونے والے سات افراد کو پولیس کے حوالے کردیا گیا ۔

سات افراد میں دو کی شناخت سراج ولدامام دین سکنہ کلگ پنجگور اور  نوید ولد اقبال سکنہ پروم پنجگور کے نام سے ہوئی ۔

نمائندے کے مطابق دیگر افراد میں دو کا تعلق مغربی بلوچستان سے بتایا جارہا ہے ۔

اس کے علاوہ اس اور لاپتہ شخص بھی آج پنجگور سے بازیاب ہوکر اپنے گھر پہنچ گئے ۔

بازیاب ہونے شخص کی شناخت عالم کے نام سے ہوئی۔