پشین : دو گروپوں کے درمیان تصادم، ماں بیٹے سمیت تین افراد جاں بحق

85

بلوچستان میں پشین کی تحصیل بوستان میں پرانی رنجش کے نتیجے میں تصادم سے تین افراد جاں بحق ہوگئے۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق بوستان کے علاقے چوکل میں دو گروپوں کے درمیان تصادم سے ماں بیٹے سمیت تین افراد جاں بحق ہو گئے،جبکہ متعدد زخمی ہو گئے،جاں بحق ہونے والوں میں دو نو عمر لڑکے بھی شامل ہیں جن کی عمریں  16 اور 17 سال بتائی جاتی ہیں،جاں بحق افراد میں بی بی حلیمہ زوجہ نیاز محمد کاکڑ ان کا بیٹا ارسلان ولد نیاز محمد کاکڑ اورعبدالوحید ولد لعل محمد کاکڑ شامل ہیں۔

ڈپٹی کمشنر پشین اورنگزیب بادینی کے مطابق واقعہ پرانی رنجش کا نتیجہ بتایا جاتا ہے جب کہ اس سلسلے میں  دونوں فریقین کی گرفتاری کا سلسلہ جاری ہے جس میں اب تک 2 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے جب کہ مزید گرفتاریاں بھی عمل میں لائی جا رہی ہیں