پسنی: آئیل ٹینکر میں آگ لگ گئی، مالی نقصانات

189

ڈیزل سے لوڈ ٹینکر میں آگ گئی، شہریوں کی آگ بجھانے کی کوشش

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ضلع گوادر کے علاقے پسنی میں ڈیزل سے برے ٹینکر میں آگ لگ گئی، ڈیزل بہہ جانے سے مین شاہراہ پر آگ پھیل گئی۔

تفصیلات کے مطابق پسنی بنگلہ بازار کے داخلی مین شاہراہ کے قریب ڈیزل سے لوڈ ٹینکر میں آگ لگ گئی۔ آگ کی لپیٹ میں آکر ایک موٹر سائیکل خاسکتر ہوگئی جبکہ ڈیزل بہہ جانے کے باعث مین شاہراہ پر آگ پھیل گئی۔ حادثے کے باعث کے شاہراہ پر آمد و رفت مکمل طور پر معطل ہوگئی۔

علاقائی ذرائع کے مطابق شہریوں کی جانب سے اپنی مدد آپ کے تحت آگ کو بجھانے کی کوشش جاری، تاہم حادثے میں جانی نقصانات کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہے۔