نیشنل پارٹی بلوچ نسل کشی میں ملوث رہی ہے۔ اختر مینگل

485
File Photo

نیشنل پارٹی بلوچ نسل کشی میں ملوث رہی ہے۔

دی بلوچستان پوسٹ سوشل میڈیا مانیٹرنگ ڈیسک کے مطابق قوم پرست جماعت بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر مینگل نے سماجی رابطے کے ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا ہے کہ نیشنل پارٹی بلوچ نسل کشی میں ملوث رہی ہے۔

واضح رہے ان خیالات کا اظہار بی این پی کے سربراہ نے نیشنل پارٹی کے رہنما جان محمد بلیدی کے ایک ٹویٹ کے جواب میں کہا جس میں انہوں نے کہا کہ ‘اختر مینگل نے پی ٹی آئی سے کندھے سے کندھا ملا لیا ہے، اور نہ صرف حکومت بنانے میں مدد کی ہے بلکہ درخت لگاو مہم کا بھی حصہ بن گئے ہیں’۔

جان محمد بلیدی نے اپنے اسی ٹویٹ میں بی این پی کوطنزیہ انداز میں مبارک باد بھی پیش کی۔

جس کے جواب میں سردار اختر مینگل نے کہا کہ ‘پانچ سالوں تک نواز شریف کے ساتھ مل کر وفاق اور بلوچستان حکومت میں مزے لوٹنے والوں، ہم تو درخت لگانے کی مہم کا حصہ ہیں اور آپ ( جان محمد بلیدی ) کی پارٹی کیطرح بلوچ نسل کش مہم کا حصہ تو نہیں بنے ہیں۔’