نوشکی : موٹرسائیکل حادثے میں دو افراد زخمی

151

نوشکی حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق نوشکی کے نواحی علاقے میں ہونے والے موٹر سائیکل حادثے میں دو افراد زخمی ۔

تفصیلات کے مطابق ضلع نوشکی کے علاقے زاروچاہ کے مقام پر موٹر سائیکل حادثہ ، جسکے نتیجے میں زبیر احمد اور شبیر نامی دو افراد زخمی ہوگئے ۔

لیویز ذرائع کے مطابق زخمیوں کو طبی امداد کے لیے ڈسٹرکٹ سول ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق زخمی ہونے والے دونوں افراد کا تعلق ضلع مستونگ کے علاقے کانک سے بتایا جاتا ہے۔