نوشکی : شوراوک میں افغان و پاکستانی فورسز میں جھڑپ ، درجنوں اہلکار ہلاک و زخمی

1164

نوشکی سے متصل افغان سرحد کے قریب افغان سرحدی فورسز اور پاکستان ایف سی کے درمیان جھڑپ ۔

افغان میڈیا رپورٹس کے مطابق افغانستان کے صوبے کندھار کے ضلع شوراوک میں افغان فورسز اور پاکستان ایف سی کے درمیان جھڑپ میں دونوں اطراف سے متعدد اہلکار ہلاک و زخمی ہوئے ہیں ۔

کندھار صوبے پولیس سربراہ جنرل رازق اچکزئی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایف سی کے اہلکاروں نے سرحدی کیمپ پر حملہ کیا جس کے بعد شدید نوعیت کے جھڑپیں ہوئیں ۔

کندھار پولیس کے سربراہ نے دعویٰ کیا کہ جھڑپوں میں 16 پاکستان ایف سی کے اہلکار ہلاک و 14 زخمی ہوئیں ۔

ساتھ انہوں نے یہ بھی تسلیم کیا کہ جھڑپوں میں افغان فورس کے 4 اہلکار مارے گئے جبکہ 5 زخمی ہوئیں ۔

تاہم ابھی پاکستان کی جانب سے اس حملے کے بارے میں کوئی بیان جاری نہیں ہوا ہے ۔