ملتان: بلوچ طلباء ایک بار پھر تشدد کا شکار

252

صوبہ پنجاب کے شہر ملتان میں زیر تعلیم طلباء پر حملہ، ہاسٹل میں توڑ پھوڑ، طالبعلم شدید زخمی

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بھاؤالدین زکریہ یونیورسٹی ملتان میں ڈنڈا بردار افراد نے یونیورسٹی ہاسٹل پر حملہ کرکے وہاں موجود بلوچ طلبہ کو تشدد کا نشانہ بنایا اور ہاسٹل میں توڑ پھوڑ کی۔

حملے کے نتیجے میں کئی بلوچ طلباء زخمی ہوئیں۔

ایک طالبعلم نے دی بلوچستان پوسٹ کے نمائندے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بروز جمع گزشتہ رات ایک بلوچ طالبعلم اور پنجاب سے تعلق رکھنے والے طالعبلم کے درمیان کسی بات پر جھگڑے کے ردعمل میں یونیورسٹی میں موجود تمام بلوچ طلباء کو ایک گروہ نے تشدد کا نشانہ بنایا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ یونیورسٹی کے ‘عمر ہال’ میں گھس کر ڈنڈا بردار گروہ نے ایک بلوچ طالبعلم کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں طالبعلم کا ہاتھ ٹوٹ گیا اور سر پر گہرے چھوٹ لگے ہیں۔

طلباء نے الزام عائد کیا ہے ان پر تشدد کرنے میں پاکستان پیپلز پارٹی کی اسٹوڈنٹ ونگ پیپلز اسٹوڈنٹس فیڈریشن ملوث ہے۔

اس حوالے سے سوشل میڈیا میں وائرل ہونیوالی ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ یونیورسٹی میں ایک طالبعلم کو ڈنڈوں سے بدترین تشدد کا نشانہ بنایا جارہا ہے اور گروہ کی جانب سے ‘جئے بھٹو’ کے نعرے لگائے جارہے ہیں۔