مشکے و دالبندین سے 6 لاپتہ افراد بازیاب

362

بلوچستان کے دو مختلف علاقوں سے فورسز کے ہاتھوں لاپتہ ہونے والے 6 افراد بازیاب ہوگئے ۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو ملنے والے اطلاعات کے مطابق مشکے سے کئی ماہ قبل فورسز کے ہاتھوں گرفتاری کے بعد لاپتہ ہونے والے پانچ افراد بازیاب ہوگئے ۔

آن لائن ویب سائٹ سنگر نیوز کے مطابق بازیاب ہونے والے افراد میں  داد محمد ولد حیبت، وحید ولد علی محمد،حیات خان ولد دادل،بابل خان ولد داد محمد ، سلیم ولد حکیم شامل ہیں ۔

ایک خاندان سے تعلق رکھنے والے ان افراد کو دس ماہ قبل  لاپتہ کیاگیا تھا ۔

دریں اثناء دوسری جانب دالبندین کے یونین کونسل آمری پتکوک کے رہائشی محمد ہارون ولد سفر خان چنال جو کہ کئی ماہ قبل فورسز کے ہاتھوں لاپتہ ہوئے تھے بازیاب ہوکر اپنے گھر پہنچ گئے ۔