مشکے میں پاکستانی فوج کیجانب سے چوتھے روز بھی آپریشن جاری، گن شپ ہیلی کاپٹروں کی پروازیں و شیلنگ۔
دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ضلع آواران کے علاقے مشکے میں پاکستانی فورسز کی جانب سے آج چوتھے روز بھی آپریشن کی جارہی ہے۔ فورسز کی بڑی تعداد نے علاقے کو محاصرے میں لے رکھا ہے جبکہ انہیں گن شپ ہیلی کاپٹروں کی فضائی کمک بھی حاصل ہے۔
ذرائع کے مطابق مشکے کے علاقوں بزی، مرماسی، کپور، کلیڑ، زنگ، پتندر و گرد نواع میں گن شپ ہیلی کاپٹروں کی گشت کے ساتھ وقفے وقفے سے شیلنگ کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
پہاڑی علاقے مکمل گھیرے میں ہونے کی وجہ سے نقصانات کی تفصیلات تک رسائی نہیں ہو پارہی ہے۔
واضح رہےبلوچستان کے ضلع آواران کے دیگر علاقوں میں بھی پاکستانی فورسز کی جانب سے فوجی آپریشن کی جارہی ہے اور دوران آپریشن مختلف علاقوں میں گھروں پر چھاپے مارے جارہے ہیں۔
گذشتہ دنوں فوجی آپریشن سے متاثر ہونے والے علاقوں میں بھینٹ، وادی آزاد، چہگردی، توشتری، جھکرو، سورین، قندھار، چہکول شامل ہے۔
یاد رہے ضلع آواران اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں اکثر فوجی آپریشن ہوتے رہے ہیں، جن میں وقتاً فوقتاً شدت لائی جاتی ہے۔