مشکے : فورسز کے ہاتھوں ایک شخص لاپتہ

145

مشکے سے فورسز کے ہاتھوں ایک شخص گرفتاری کے بعد لاپتہ۔

دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے علاقے مشکے جیبری سے فورسز نے چھاپہ مار کر شادی کے پہلی رات عبدین ولد حمزہ کو گرفتار کرکے لاپتہ کردیا ۔

علاقائی زرائع کے مطابق فورسز نے رات 8 کے قریب گھر پر چھاپہ مار کر انھیں درجنوں لوگوں  کے سامنے سے اغواء کردیا ۔

واضح رہے کہ عبدین تربت میں مزودری کرتا تھا اور اپنے شادی کےلئے علاقے میں آیا تھا کہ اسے اغواء کرلیا گیا ۔