لاپتہ بلوچ طالب علم کی بازیابی کیلئے انسانی حقوق کے ادارے کی جانب سے پٹیشن داخل

291

پٹیشن انٹرنیشنل ہیومن رائٹس کونسل نے طالبعلم محمد صادق کی بازیابی کیلئے داخل کی ہے

دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق انٹرنیشنل ہیومن رائٹس کونسل کی جانب سے محمد صادق ولد محمد عمر کی بازیابی کیلئے ایک آن لائن پیٹیشن داخل کی گئی ہے۔

نوجوان طالب علم محمد صادق کو پاکستان فورسز نے مشکے سے 26اگست 2018 کو گرفتار کرکے اپنے ساتھ لے گئے لیکن گرفتاری کے بعد انہیں جلد ہی رہا کر دیا گیا تھا۔ مگر اگلے ہی دن یعنی 27اگست 2018کو انکو ایک دفعہ پھر گرفتار کرکے لے گئے، جس کے بعد وہ تاحال لاپتہ ہیں۔

اطلاعات کے مطابق طالب علم محمد صادق کی بازیابی کیلئے انٹر نیشنل ہیومن رائٹس کونسل ہانگ کانگ نے پاکستانی حکومت سے اپیل کی ہے کے وہ طالب علم کی بازیابی کو عمل میں لائے۔