فورسز کے ہاتھوں طالب علم حراست بعد لاپتہ

219

 ہوشاب سے کوئٹہ جاتے ہوئے طالب علم نسیم بلوچ کو راستے میں فورسز نے گاڑی سے اتار کرحراست میں لے لیا۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ہوشاب سے تعلق رکھنے والے طالب علم کو فورسز اور حساس اداروں کے اہلکاروں نے حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔

تفصیلات کے مطابق ہوشاب تل سر کے رہائشی نسیم بلوچ ولد عظیم بلوچ کو فورسز اور حساس اداروں کے اہلکاروں نے ہوشاب سے کوئٹہ جاتے ہوئے راستے میں گاڑی سے اتار کر گرفتار کرنے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ،نسیم بلوچ اپنے تعلیم کے سلسلے میں کوئٹہ جارہے تھے ۔

اس حوالے سے بلوچستان میں انسانی حقوق کی سرگرام تنظیم وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کا کہنا ہے کہ بلوچ لاپتہ افراد کو بازیاب کرنے کے بجائے دن بہ دن ان کی تعداد میں اضافہ کیا جا رہا ہے اور بلوچ لاپتہ افراد کی مسخ شدہ لاشیں بھی پھینکے جا رہی ہیں۔