فورسزکے زیر حراست شخص بازیاب

148

سیکورٹی فورسز کے ہاتھوں گرفتاری کے بعد لاپتہ ہونے والے اسکول ماسٹر بازیاب

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے ضلع واشک کے علاقے راغے کے رہائشی ماسٹر عبدالعزیز رہاہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق 12مارچ 2018کو اوتھل سے سیکورٹی فورسز کے ہاتھوں حراست بعد لاپتہ ہونے والے ماسٹر عبدالعزیز ولد ملا خان محمد آج بازیاب ہوکر گھر پہنچ گئے ہیں۔

لاپتہ بلوچوں کی بازیابی کے جہدو جہد میں سرگرم تنظیم وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز نے ماسٹر عزیز کی بازیابی کی تصدیق کردی۔

وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے مطابق ماسٹر عبدالعزیز کے ساتھ خالد بلوچ جو کہ اوتھل یونیورسٹی میں لیکچرار اور شہید راشد بلوچ کے چھوٹے بھائی ہیں کو بھی حراست میں لے کر نا معلوم مقام منتقل کیا گیا تھا جو تاحال لاپتہ ہے۔